”شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس! سپریم کورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا“

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس میں فیصلے کے لیے مزید 6 ہفتوں کا وقت دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کے فیصلے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت کی درخواست کی تھی ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل

2 رکنی بنچ نے جج محمد بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 جون کو سماعت کے دوران احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر ایک ماہ میں (10 جولائی تک) فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے دی گئی مدت آج ختم ہوگئی، تاہم اب تک صرف ایک (ایون فیلڈ پراپرٹیز) ریفرنس کا فیصلہ ہی سنایا جاچکا ہے، جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ابھی زیرِ سماعت ہیں، یہی وجہ ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے توسیع کی درخواست دائر کی گئی۔

Related Videos
”شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس! سپریم کورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا“
July 10, 2018
”شیخ رشید کا بھی راستہ صاف ہونے لگا، حنیف عباسی کو بھی طلب کر لیا گیا، وجہ کیا نکلی؟“
July 10, 2018
Maulana Tariq jameel | Islamic Bayan | Urdu Bayan | Hajjaj Bin Yousaf Story
October 31, 2017
Maulana Tariq Jameel 2017 | Islamic Bayan | Urdu Bayan | Solomon [Sulaiman] AS & Mosquito (Machhar)
October 31, 2017

APKTV- COPYRIGHT © 2017